پہلا ٹیسٹ ، سری لنکا نے5وکٹوں پر202رنز بنالیے کپتان کارونارتنے کی نصف سنچری،نسیم شاہ کے دو شکار 201

پہلا ٹیسٹ ، سری لنکا نے5وکٹوں پر202رنز بنالیے کپتان کارونارتنے کی نصف سنچری،نسیم شاہ کے دو شکار

پہلا ٹیسٹ ، سری لنکا نے5وکٹوں پر202رنز بنالیے
کپتان کارونارتنے کی نصف سنچری،نسیم شاہ کے دو شکار
ملک میں 10 سال بعد ٹیسٹ کرکٹ کی رونقیں بحال ہوگئیں ،سری لنکا نے پہلے ٹیسٹ کے پہلے روز کھیل کے اختتام پر 5وکٹوں پر 202رنز بنالیے ہیں ۔ راولپنڈی میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔اوپنرز کاروناتنے اور فر نینڈو نے پاکستانی باﺅلرز کا اعتماد سے سامنا کیا اور کھانے کے وقفے پر اپنی ٹیم کا سکور بغیر کسی وکٹ کے89رنز تک پہنچا دیا،کارونارتنے57اورفرنینڈو26رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں ۔
کھیل کے دوسرے سیشن میں پاکستانی بولرز نے وکٹوں کے حصول کا سلسلہ شروع کیا اور 96 کے مجموعی سکور پر شاہین شاہ نے 59 رنز بنانےوالے سری لنکن کپتان دیمتھ کرونارتنے کو پویلین کی راہ دکھائی۔

مہمان ٹیم کا سکور جب 109 رنز ہوا تو نسیم شاہ نے 40 رنز بنانےوالے اوشادہ فرنانڈو کو میدان بدر کیا۔ان کے بعد آنےوالے مینڈس بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اورعثمان شنواری نے انہیں 10 کے انفرادی سکور پر پویلین بھیج کر اپنی پہلی ٹیسٹ وکٹ حاصل کی۔

سری لنکا کی گرنےوالی چوتھی وکٹ دنیش چندیمل کی تھی ،وہ 2 رنز بنا کر عباس کی گیند پر بولڈ ہوئے۔میتھیوز اور ڈی سلوا نے پانچویں وکٹ کے لیے62رنز جوڑے جس کے بعد میتھیوز31رنز بنا کر نسیم شاہ کی دوسری وکٹ بنے ،سری لنکا کا سکور 202رنز پر پہنچا تو امپائر ز نے خراب روشنی کے باعث کھیل ختم کرنے کا اعلان کردیا،ڈی سلوا38اورڈکویلا11رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔
اس سے قبل ٹاس جیتنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سری لنکن کپتان دمتھ کرونارتنے نے کہا کہ وکٹ بیٹنگ کے لیے اچھی ہے اس لیے بیٹنگ کافیصلہ کیا،سری لنکن کپتان کا کہنا تھا کہ کھلاڑی ان کنڈیشز میں کھیلنے کے عادی ہیں۔ٹاس کے موقع پر گفتگو میں پاکستانی ٹیم کے کپتان اظہر علی نے بتایا کہ ملک میں ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی پر خوشی ہے،انہوں نے بتایا کہ آج کے ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم کی جانب سے عابد علی اور عثمان شنواری نے ٹیسٹ کیریئر کا ڈیبیو کیا ہے، ساتھ ہی انہوں نے یاسر شاہ کو ٹیم سے باہر کرنے کے فیصلے کو مشکل قرار دیا۔
انکا کہنا تھا کہ تمام کھلاڑی بہت پرجوش ہیں اور ہوم گراو¿نڈ پر کھیلنے کی بہت خوشی ہے کیوں کہ بہت عرصے سے پاکستان میں کرکٹ نہیں کھیلی۔قبل ازیں اس حوالے سے کوچ وقار یونس کا کہنا تھا کہ سری لنکا کی ٹیم بھی مضبوط ہے اور آج کی وکٹ فاسٹ باﺅلرز کو مدد کرےگی اور چونکہ پاکستان میں سردیوں کا آغاز ہے اسلئے وکٹ پر بھی گھاس ہے۔راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں آج ہونےوالے پاک،سری لنکا ٹیسٹ میچ کےساتھ ہی ملک میں 10 سال کے طویل عرصے کے بعد ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی ہوگئی ، یہ سٹیڈیم 15سال کے طویل عرصے کے بعد ٹیسٹ کرکٹ کی میزبانی کررہا ہے۔
رواں سال ستمبر اور اکتوبر میں سری لنکن ٹیم نے محدود اوورز کی سیریز کے لیے پاکستان کا کامیاب دورہ کیا تھا جسکے بعد ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی کی امیدیں روشن ہو گئی تھیں اور سری لنکا کی ٹیم کی آمد کےساتھ ہی ملک میں ایک دہائی کے طویل عرصے کے بعد ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگیا۔واضح رہے کہ ہوم سیریز کےلئے ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے مصباح الحق نے کہا تھا کہ ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، فواد عالم کو افتخار احمد کی جگہ جبکہ محمد موسیٰ کی جگہ عثمان شنواری کوٹیم میں شامل کیاگیا ہے، تاہم محمد موسیٰ اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں لیکن وہ ٹیم کےساتھ ہوں گے۔
ملک میں 10 سال بعد ہونےوالے پہلے ٹیسٹ میچ کےلئے فواد عالم کو بھی 10 سال بعد ٹیم میں شامل کیا گیا تھا لیکن پہلے ٹیسٹ کے لیے منتخب کردہ سکواڈ میں وہ اور یاسر شاہ جگہ نہ بناسکے۔پاکستانی ٹیم میں کپتان اظہر علی کے علاوہ حارث سہیل، عابدعلی، شان مسعود، بابراعظم، اسد شفیق، محمدرضوان، محمدعباس، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور عثمان شنواری شامل ہیں۔سری لنکن ٹیم میں نروشن ڈکویلا، دھننجیا ڈی سلوا، دلروان پریرا، وشوافرنینڈو، کاسون راجیتھا، لہرو کمارا، دیموتھ کرونارتنے، اوشادافرنینڈو، کوشال مینڈس، انجیلومیتھیوز اور دنیش چندیمل شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں