نواز شریف علاج کیلیے ہفتے کو لندن سے امریکا جائیں گے 194

نواز شریف علاج کیلیے ہفتے کو لندن سے امریکا جائیں گے

سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف نے امریکا کے قدیم اسپتال میساچوسٹ میں علاج کے لیے رابطہ کرلیا ہے۔

سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے اہلخانہ نے نوازشریف کے دل ودماغ کو فراہم کرنیوالی بند شریانوں کوکھلوانے کیلیے امریکا کے قدیم اسپتال میساچوسٹ (Massachusetts Gerneral Hospital ) میں علاج کے لیے رابطہ کرلیا ہے اور عند دیا ہے کہ نواز شریف ہفتے کو لندن سے امریکا علاج کی غرض سے روانہ ہوجائیں گے ہاں وہ مذکورہ اسپتال میں اپنی شہ رگ کے قریب Carotid Artyri بند شریانوں کوکھلوانے کیلیے معائنہ کرائیں گے۔

نواز شریف کی گردن کی شریانیں90فیصد بلاک ہیں جبکہ دل کو خون فراہم کرنے والی شریانوں میں پہلے ہی5اسٹینٹ ڈالے گئے ہیں ان میں سے3اسٹینٹ بند پڑے ہیں، نواز شریف ہفتے کو لندن سے امریکا کے شہر بوسٹین روانہ ہوجائیں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں