زرداری شکاری ہے،کھلاڑی کا شکار کریں گے حکومت کا یہ آخری سال ہے ،سابق صدر کو طبی بنیادوں پر ضمانت دی گئی، بلاول بھٹو زرداری 212

زرداری شکاری ہے،کھلاڑی کا شکار کریں گے حکومت کا یہ آخری سال ہے ،سابق صدر کو طبی بنیادوں پر ضمانت دی گئی، بلاول بھٹو زرداری

زرداری شکاری ہے،کھلاڑی کا شکار کریں گے
حکومت کا یہ آخری سال ہے ،سابق صدر کو طبی بنیادوں پر ضمانت دی گئی، بلاول بھٹو زرداری
رہنما پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو نے بتایا کہ ہم نے میڈیکل رپورٹس عدالت میں پیش کیں جس پر عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری کو طبی بنیادوں پر ضمانت ملی ہے۔پاکستان پیپلزپارٹی کے تمام کارکنان کی جدوجہد کے باعث سابق صدر آصف علی زرداری کو ضمانت ملی ہے۔ حکومت اور نیب کا گٹھ جوڑ ہے جو ہمیں دبانا چاہتے ہیں۔
بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ جج صاحبان نے انصاف فرا ہم کیا ہے۔ اگر حکومت سوچ رہی ہے کہ اہم ان کے دباو میں آئے گے تو ان کی بھول ہے۔ آصف علی زرداری بہت جلد باہر آئیں گے اور ان کا علاج ہو گا، آصف علی زرداری شکاری ہیں اور آصف علی زرداری کھلاڑیوں کے شکار پر نکلیں گے۔ حکومت میں تبدیلی پر بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ عوام کی ڈیمانڈ ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کو گرادیا جائے۔
غریب عوام کی دعاوں میں بہت طاقت ہے۔
یاد رہے کچھ دیر قبل اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق صدر آصف علی زرداری کی ضمانت منظور کر لی ہے۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے آصف علی زرداری کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی جس میں ضمانت بعد از گرفتاری کی استدعا کی گئی تھی۔ عدالت نے آصف علی زرداری کو ایک کروڑ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے آصف علی زرداری کی ضمانت طبی بنیادوں پر منظور کی ہے۔ درخواستوں میں نیب اوروفاقی حکومت کو فریق بنایاگیا ۔درخواست میں موقف اختیار کیاگیا تھا کہ فراڈ کے الزام میں سابق صدر آصف علی زرداری کو 5ماہ سے جیل میں بند کررکھا ہے آصف علی زرداری کیخلاف کچھ بھی ثابت نہ ہوسکا۔ درخواست میں موقف اختیار کیاگیا تھا کہ آصف علی زرداری بہت سی بیماروں کا شکار ہیں۔24گھنٹوں میں طبی معائنہ کی ضرورت ہے۔وکیل نے استدعا کی تھی کہ بیماری کی سنگینی کی بنا پر آصف علی زرداری کی ضمانت منظور کی جائے۔ تاہم اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق صدر آصف علی زرداری کی ضمانت منظور کر لی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں