روس پر 4 سال کی پابندی، اولمپکس 2020 اور فٹبال ورلڈکپ سے باہر 210

روس پر 4 سال کی پابندی، اولمپکس 2020 اور فٹبال ورلڈکپ سے باہر

روس پر 4 سال کی پابندی، اولمپکس 2020 اور فٹبال ورلڈکپ سے باہر
دوحہ ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی نے روس پر 4 سال کیلئے کھیلوں کی کسی بھی سرگرمی میں حصہ لینے پر پابندی لگادی،پابندی کی وجہ سے روس 2022 میں قطر میں ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ سے باہر ہوگیا جبکہ روس کا دستہ 2020 میں ہونے والے ٹوکیو اولمپکس میں بھی شرکت نہیں کرسکے گا۔

پابندی کی وجہ سے 4 برس تک کسی بھی اسپورٹس ایونٹ میں روس کا قومی ترانہ نہیں بجایا جائے گا اور نہ ہی اس کا پرچم استعمال کیا جاسکے گا البتہ وہ ایتھلیٹس جو یہ ثابت کردیں کہ وہ ڈوپنگ میں ملوث نہیں رہے وہ آزاد حیثیت میں اولمپکس کے پرچم تلے ایونٹ میں شرکت کرسکتے ہیں۔

ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی نے کہا ہے کہ رواں برس جنوری میں روس نے ڈوپنگ کے حوالے سے جو ڈیٹا دیا تھا اس میں ردوبدل کیا گیاہے۔اس فیصلے کے خلاف روس 21 دنوں میں کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت سے رجوع کرسکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں