دو سگی بہنیں دو سگے بھائیوں سے شادی کے لیے عدالت پہنچ گئیں دونوں بھائی لڑکیوں کے رشتہ دار بھی ہیں، گھر والوں کی ہنگامہ آرائی پر پولیس نے چاروں کو تحویل میں لے لیا 219

دو سگی بہنیں دو سگے بھائیوں سے شادی کے لیے عدالت پہنچ گئیں دونوں بھائی لڑکیوں کے رشتہ دار بھی ہیں، گھر والوں کی ہنگامہ آرائی پر پولیس نے چاروں کو تحویل میں لے لیا

دو سگی بہنیں دو سگے بھائیوں سے شادی کے لیے عدالت پہنچ گئیں
دونوں بھائی لڑکیوں کے رشتہ دار بھی ہیں، گھر والوں کی ہنگامہ آرائی پر پولیس نے چاروں کو تحویل میں لے لیا
میر پور خاص دو سگی بہنیں دو سگے بھائیوں سے شادی کے لیے عدالت پہنچ گئیں۔دونوں بھائی لڑکیوں کے رشتہ دار بھی ہیں، گھر والوں کی ہنگامہ آرائی پر پولیس نے چاروں کو تحویل میں لے لیا۔قومی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق میر پور خاص میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں دو سگی بہنیں دو سگے بھائیوں سے شادی کی خواہشمند ہیں جو اُن کے رشتے دار بھی ہیں،دونوں بہنیں شادی کی خواہش لیے عدالت پہنچ گئیں۔
کھپرو کے علاقے بھٹ بھائٹی کی رہائشی دو نوجوان سگی بہنیں اُسی علاقے میں رہائش پذیر اپنے رشتہ دار دو سگے بھائیوں سے پسند کی شادی کرنے ان کے ہمراہ جوڈیشل کمپلیکس میر پورخاص پہنچ گئیں۔اس دوران لڑکیوں اور لڑکوں کے والدین نے بھی عدالت کے سامنے سڑک پر جمع ہو کر ہنگامہ آرائی شروع کر دی۔معاملہ زیادہ خراب ہوا تو پولیس کو اطلاع دی گئی جس کے بعد پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔پولیس نے دونوں لڑکیوں اور دونوں لڑکوں کو تحویل میں لے لیا۔پولیس نے چاروں کو تحویل میں لے کر ٹاؤن پولیس اسٹیشن اور وومن پولییس اسٹیشن منتقل کر دیا ہے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں لڑکوں اور لڑکیوں کو کل عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں