ٹیسٹ سیریز کے لئے سری لنکا کرکٹ ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی 188

ٹیسٹ سیریز کے لئے سری لنکا کرکٹ ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی

ٹیسٹ سیریز کے لئے سری لنکا کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی ہے۔

سری لنکن کرکٹ ٹیم پاکستان کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز ای کے 612 کے ذریعے براستہ دبئی پہنچ گئی ہے، اسلام آباد ایئرپورٹ پر مہمان ٹیم کا استقبال پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام نے کیا۔

اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے جب کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم کی سیکیورٹی کے لیے بھی اقدامات اٹھائے گئے ہیں، انہیں سیکیورٹی اور پروٹوکول سربراہان مملکت کے مساوی دیا جارہا ہے۔

سری لنکن ٹیم کے کھلاڑی منگل کو پریکٹس میچ کھیلیں گے جس کے بعد دونوں ٹیموں کے کپتانوں کی پریس کانفرنس ہوگی۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 2 میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کھیلی جارہی ہے، پہلا ٹیسٹ میچ بدھ سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا جب کہ دوسرا میچ کراچی میں شیڈول ہے۔

واضح رہے کہ 2009 میں لاہور میں سری لنکن کرکٹ ٹیم پر حملے کے بعد کوئی بھی بین الاقوامی ٹیم پاکستان میں کھیلنے کو تیار نہیں تھی، ایک دہائی بعد پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کی بحالی وہیں سے ہورہی ہے جہاں سے یہ سلسلہ ٹوٹا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں