عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کسی بھی وقت آسکتی ہے، قمر زمان کائرہ 187

عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کسی بھی وقت آسکتی ہے، قمر زمان کائرہ

پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ نااہل کپتان نے اپنی ناتجربہ کار ٹیم کے ہمراہ ملکی معیشت کو ڈبو دیا ہے۔

گوجرانوالہ میں پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ حکومتی کشتی ہچکولے لے رہی ہے کسی بھی وقت ڈوب سکتی ہے۔ حکمرانوں نے ملک کو دیوالیہ کر دیا ہے، تحریک انصاف کئی گروپوں میں تقسیم ہو چکی ہے ، تحریک عدم اعتماد کے لیے اپوزیشن کے پاس مطلوبہ تعداد موجود ہے کسی بھی وقت وزیر اعظم کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک اسمبلی میں پیش کی جاسکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں