پاکستانی ایئرپورٹس پربہترین سیکیورٹی انتظام کے لیے ایکسپلوسیو ڈیٹیکٹرمشینیں نصب 194

پاکستانی ایئرپورٹس پربہترین سیکیورٹی انتظام کے لیے ایکسپلوسیو ڈیٹیکٹرمشینیں نصب

رطانیہ کی جانب سے پاکستانی ایئرپورٹس پرسیکیورٹی کو موثرانداز میں جدید بنانے کیلئے ایکسپلوسیو ڈیٹیکٹرمشینیں نصب کردی گئیں۔

ذرائع ایوی ایشن کے مطابق برطانیہ کی جانب سے پاکستانی ایئرپورٹس کراچی، لاہوراوراسلام آباد پر سیکیورٹی کو موثر انداز میں جدید بنانے کیلئے 18 ایکسپلوسیو ڈیٹیکٹرمشینیں نصب کردی گئیں۔ ملک کے تین بڑے ائیرپورٹس پر نصب کی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق جہاز کے لئے نقصان دہ آلات اور بارودی مواد کو جانچنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی ایئرپورٹس پرنصب کی گئی، جدید مشینیں کراچی اسلام آباد اورلاہورسے صرف برطانیہ جانے والی پروازوں کیلئے ہے جب کہ جدید بارودی مواد اوردیگر آلات کی سرچنگ کیلئے مشینوں کی ٹرینگ کیلئے برطانوی ڈی ایف ٹی ٹیم بھی کراچی پہنچ گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں