آزاد کشمیرکی ننھی جیالی حوراں فاطمہ کی وائرل ہونے والی وڈیو رنگ لے آئی۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے حوراں فاطمہ سے ملاقات کی۔اس موقع پرحوراں فاطمہ کے کزنز عدم علی، امل علی اور بہلول بادل بھی ان کے ہمراہ تھے۔ بلاول بھٹونے بچوں کو تحائف دیے۔ چاکلیٹ کھلائی، بچوں کی فرمائش پوری کرتے ہوئے انھیں کینو بھی کھلائے۔ واضح رہے کہ مظفر آباد آزادکشمیر میں پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کے جلسے میں پہلی جماعت کی طالبہ حوراں فاطمہ بلاول بھٹو سے ملنے کی ضد کرتی رہی۔ ملاقات نہ ہونے پروالدین سے روٹھ گئی تھی۔علاوہ ازیں بلاول بھٹو نے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی برسی کی تیاریوں کے سلسلے میں مرکزی کمیٹی قائم کر دی۔ 196

وائرل وڈیو رنگ لے آئی بلاول کی ننھی جیالی سے ملاقات

آزاد کشمیرکی ننھی جیالی حوراں فاطمہ کی وائرل ہونے والی وڈیو رنگ لے آئی۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے حوراں فاطمہ سے ملاقات کی۔اس موقع پرحوراں فاطمہ کے کزنز عدم علی، امل علی اور بہلول بادل بھی ان کے ہمراہ تھے۔ بلاول بھٹونے بچوں کو تحائف دیے۔ چاکلیٹ کھلائی، بچوں کی فرمائش پوری کرتے ہوئے انھیں کینو بھی کھلائے۔

واضح رہے کہ مظفر آباد آزادکشمیر میں پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کے جلسے میں پہلی جماعت کی طالبہ حوراں فاطمہ بلاول بھٹو سے ملنے کی ضد کرتی رہی۔ ملاقات نہ ہونے پروالدین سے روٹھ گئی تھی۔علاوہ ازیں بلاول بھٹو نے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی برسی کی تیاریوں کے سلسلے میں مرکزی کمیٹی قائم کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں