العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کی اپیل 18 دسمبر کو سماعت کے لیے مقرر 216

العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کی اپیل 18 دسمبر کو سماعت کے لیے مقرر

اسلام آباد ہائی کورٹ نے العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کی اپیل 18 دسمبر کو سماعت کے لیے مقرر کردی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرارآفس نے کاز لسٹ جاری کردی جس کے مطابق جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویژن بنچ نوازشریف کی اپیل کی سماعت کرے گا۔ ہائی کورٹ نے نواز شریف کی سزا بڑھانے کیلئے نیب کی اپیل بھی 18 دسمبر کو ہی سماعت کے لیے مقرر کردی۔

احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو العزیزیہ ریفرنس میں 7 سال قید اور پونے چار ارب روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔ نواز شریف نے سزا کالعدم کرنے کے لیے اپیل دائر کر رکھی ہے جبکہ نیب نے سزا بڑھانے کے لیے اپیل دائر کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں