طالبہ دعا منگی کے اغوا ء کا معاملہ،اغواء کاروں نے تاوان کا مطالبہ کردیا انٹرنیٹ پر مشکوک کال موصول ہوئی، اہل خانہ نے پولیس کو اطلاع دیدی 204

طالبہ دعا منگی کے اغوا ء کا معاملہ،اغواء کاروں نے تاوان کا مطالبہ کردیا انٹرنیٹ پر مشکوک کال موصول ہوئی، اہل خانہ نے پولیس کو اطلاع دیدی

طالبہ دعا منگی کے اغوا ء کا معاملہ،اغواء کاروں نے تاوان کا مطالبہ کردیا
انٹرنیٹ پر مشکوک کال موصول ہوئی، اہل خانہ نے پولیس کو اطلاع دیدی
دعا منگی اغوا کیس میں اغواکاروں نے تاوان کا مطالبہ کردیا۔تفصیل کے مطابق دعا منگی اغوا کا معاملہ میں پیش رفت ہوئی، اغواکاروں نے تاوان کا مطالبہ کردیا ہے ۔دعا منگی نے کے اہل خانہ کو انٹرنیٹ پر ایک کال موصول ہوئی جس میں اغوا کاروں نے تاوان کا مطالبہ کردیا ۔ اہلخانہ نے مشکوک فون کال سے پولیس کااطلاع کردیا ۔
پولیس نے تحقیقات کا دائرہ کار بڑھا دیا ہے۔یادرہے کہ 5روز قبل دعا منگی کو کراچی کے علاقے ڈیفنس سے اغوا کیاگیا تھا ۔ تاہم ابھی تک بازیاب نہ کرایا جا سکا۔کیس کی تفتیش میں اب ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جس میں اغوا کاروں نے دعامنگی کے اہل خانہ کیساتھ رابطہ کرنے کی کوشش کی ہے۔واضح رہے اس سے قبل دعامنگی کے اہل خانہ نے کہنا تھا کہ صدر، وزیر اعظم، یا وزیر اعلیٰ ہمدردی نہیں چاہیئے، دعا کی بحفاظت واپسی چاہتے ہیں،دوسری جانب سندھ کے وزیراطلاعات سعیدغنی نے کہاتھا کہ ڈیفنس جیسے علاقے میں دعا کا اغوا تشویش ناک ہے ، بازیابی میں مکمل کامیابی تو نہیں ملی البتہ کچھ پولیس کو کچھ شواہد ملے ہیں، لیکن ان باتوں کے میڈیا پر آنے سے تفتیش متاثر ہوتی ہے۔

تاہم اب نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق اغوا کاروں نے دعا منگی کے اہل خانہ سے رابطہ کرنے کی کوشش کی ہے، جس پر پولیس کو اطلاع دیدی گئی ہے۔یاد رہے اس سے قبل دعا منگی کی بہن نے مارنگ شو میں گفتگو کے دوران کہا تھا کہ دعا میری چھوٹی بہن ہے،اغوا کا واقعہ بہت افسوسناک ہے۔ لڑکیوں کے اغوا کے واقعات ہم سب کے لئے خطرے کی گھنٹی ہے۔تا ہم اب واقعہ میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جس سے اہل خانہ نے پولیس کو آگاہ کردیا ہے۔ تاہم ابھی تک دعا منگی کو بازیاب نہ کرایا جا سکا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں