شہبازشریف کے اثاثوں میں 10سال میں 70 گنا اضافہ ہوا، شہزاداکبر اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاداکبر نے کہا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے اثاثوں میں 10سال میں 70 گنا اضافہ ہوا۔ 222

شہبازشریف کے اثاثوں میں 10سال میں 70 گنا اضافہ ہوا، شہزاداکبر

شہبازشریف کے اثاثوں میں 10سال میں 70 گنا اضافہ ہوا، شہزاداکبر

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاداکبر نے کہا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے اثاثوں میں 10سال میں 70 گنا اضافہ ہوا۔

شہزاداکبر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہباز شریف اور ان کے اہل خانہ پر کرپشن اور ٹیلی گرافک ٹرانسفر (ٹی ٹی) کے ذریعے منی لانڈرنگ کرنے اور پیسہ بیرون ملک منتقل کرنے کا الزام لگایا۔

معاون خصوصی نے کہا کہ شہبازشریف کے اثاثوں میں 10سال میں 70 گنا اور بیٹے سلمان شہباز کےاثاثوں میں 8ہزار گنا اضافہ ہوا، انہوں نے جعلی ٹی ٹیز کےذریعے رقم منتقل کی اور 33 کمپنیاں بنائیں، شہبازشریف نے کرپشن کا الزام لگانے پر ڈیلی میل کےخلاف عدالت جانے کا اعلان کیا تھا لیکن اب تک کوئی قانونی کارروائی نہیں کی، اگر قانونی کارروائی کے لیے مالی مدد سمیت جو مدد درکار ہے وہ ہم دیں گے۔

شہزاداکبر نے کہا کہ کرپشن کیسز میں سلمان شہباز اور علی عمران مفرور ہیں جبکہ حمزہ شہباز زیرحراست ہیں اور جوابات دینے سے قاصر ہیں۔ شہزاداکبر نے جی این سی کمپنی کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس کمپنی کے ذریعے 8،7ارب روپے کی منی لانڈرنگ کی گئی اور پھر پیسے نکال کر شہبازشریف کے اکاؤنٹس میں منتقل کئے گئے۔

شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ کمپنی کے تین مالکان نثار احمد گل،ملک علی احمد اور طاہر نقوی ہیں جن میں سے نثاراحمد گل وزیراعلیٰ ہاؤس میں ڈائریکٹر پولیٹیکل افیئرز، طاہر نقوی اسسٹنٹ جنرل مینجرشریف گروپ آف کمپنی اور ملک علی احمد سی ایم ہاؤس میں سیاسی مشیر رہے، نثار گل نیب کی حراست میں ہے جس نے اعتراف کیا کہ یہ کاغذی کمپنی ہے، اس نیٹ ورک کا کنٹرول روم سی ایم ہاؤس پنجاب تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں