حکومت نے چیف الیکشن کمشنر کے لیے تین نام بھجوا دیے اسلام آباد: چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے معاملے پر وفاقی حکومت نے تین نام تجویز کردیے۔ 210

حکومت نے چیف الیکشن کمشنر کے لیے تین نام بھجوا دیے

حکومت نے چیف الیکشن کمشنر کے لیے تین نام بھجوا دیے
اسلام آباد: چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے معاملے پر وفاقی حکومت نے تین نام تجویز کردیے۔

چیف الیکشن کمشنرسردار محمد رضا آج 5 سالہ آئینی مدت ملازمت پوری کرکے عہدے سے سبکدوش ہوجائیں گے۔ حکومت نے نئے چیف الیکشن کمشنر کے لیے بابر یعقوب،فضل عباس اورعارف خان کے نام ارسال کیے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے تینوں ناموں کی منظوری دے دی ہے۔

بابر یعقوب سیکرٹری الیکشن کمیشن ہیں، فضل عباس میکن سابق وفاقی سیکرٹری ہیں اور عارف احمد خان بھی سابق وفاقی سیکرٹری ہیں۔

اس سے قبل اپوزیشن کی جانب سے شہباز شریف نے نئے چیف الیکشن کمشنر کے لیے ناصر محمود کھوسہ، جلیل عباس جیلانی اور اخلاق احمد تارڑ کے نام تجویز کیے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں