ملک ریاض کی جائیداد کچھ بھی نہیں،آنے والے دنوں میں بہت کچھ پاکستان آئے گا ملک ریاض کے پاس بہت ساری شخصیات کے پیسے ہیں جن میں نواز شریف کے بیٹے، شہباز شریف اور پاکستان کے سابق صدر شامل ہیں۔ عارف حمید بھٹی 208

ملک ریاض کی جائیداد کچھ بھی نہیں،آنے والے دنوں میں بہت کچھ پاکستان آئے گا ملک ریاض کے پاس بہت ساری شخصیات کے پیسے ہیں جن میں نواز شریف کے بیٹے، شہباز شریف اور پاکستان کے سابق صدر شامل ہیں۔ عارف حمید بھٹی

ملک ریاض کی جائیداد کچھ بھی نہیں،آنے والے دنوں میں بہت کچھ پاکستان آئے گا
ملک ریاض کے پاس بہت ساری شخصیات کے پیسے ہیں جن میں نواز شریف کے بیٹے، شہباز شریف اور پاکستان کے سابق صدر شامل ہیں۔ عارف حمید بھٹی
سینئیر صحافی عارف حمید بھٹی کاملک ریاض کی جائیداد کے حوالے سے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہنا ہے کہ یہ پراپرٹی یہاں تک محدود نہیں ہے۔ آنے والے دنوں میں آپ بہت کچھ دیکھیں گے۔جن ملک صاحب کا اس کیس میں نام آرہا ہے وہ بھی چند ہفتے پہلے وہیں مقیم تھے۔ان کی کوشش تھی کہ کسی طریقے سے شریف فیملی کا نام اس معاملے میں نہ آئے۔
لیکن وہاں نہ تو پاکستانی نیب تھا اور نہ ہی پاکستانی ادارے تھے۔وہاں تحقیقات مکمل کی جاتی ہیں۔تب تک کسی کو بلایا نہیں جاتا جب تک انہیں یقین نہ ہو۔اس سلسلے میں نواز شریف کے بیٹوں اور شہباز شریف کے مابین 5 میٹنگز بھی ہو چکی ہیں۔عارف حمید بھٹی نے مزید کہا کہ ابھی پراپرٹیز اور بھی ہیں اور جو اکاؤنٹ سیل ہوئے ہیں اور جو جائیدادیں بیچی گئی ہیں اس حوالے سے مزید حقائق بھی سامنے آئیں گے۔

عارف حمید بھٹی نے کہا اس پراپرٹی کے علاوہ تین مزید پراپرٹیز ہیں۔یہ بات سچ ہے کہ حسن اور حسین نواز وہاں پراپرٹی کا کام کرتے ہیں۔پروگرام میں موجود پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما شائستہ پرویز ملک نے کہا کہ این سی اے نے تو اپنی پریس ریلیز میں حسن نواز کا ذکر تک نہیں کیا جس پر عارف حمید بھٹی نے دعویٰ کیا کہ نیشنل کرائم ایجنسی نے کئی بار حسن نواز کو بلایا۔
اگر اس بات کی تردید کی جاتی ہے تو میں ایک تصویر بطور ثبوت پیش کرنے کو تیار ہوں۔عارف حمید بھٹی نے مزید کہا ہمارے ایک دوست اور ن لیگ کے لیڈر کے پاس بلٹ پروف گاڑی تھی جو ملک ریاض کی تھی اور وہ گاڑی پاکستان میں چلتی تھی۔عارف حمید بھٹی نے کہا کہ ملک ریاض کے پاس بہت اہم شخصیات کے پیسے ہیں ان میں صرف نواز شریف کے بیٹے یا شہباز شریف شامل نہیں ہیں۔اس ملک کے ایک سابق صدر رہے ہیں ان کے پیسے بھی ملک ریاض کے پاس ہیں۔اور یہ بات میں بہت ایمانداری کے ساتھ کہہ رہا ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں