شوگر مافیا مجھے تحریک انصاف سے نہیں نکال سکتا،حامد خان حامد خان نے پارٹی پالیسی مخالف بیان پر شوکازنوٹس کاجواب دیدیا 225

شوگر مافیا مجھے تحریک انصاف سے نہیں نکال سکتا،حامد خان حامد خان نے پارٹی پالیسی مخالف بیان پر شوکازنوٹس کاجواب دیدیا

شوگر مافیا مجھے تحریک انصاف سے نہیں نکال سکتا،حامد خان
حامد خان نے پارٹی پالیسی مخالف بیان پر شوکازنوٹس کاجواب دیدیا
پارٹی پالیسی مخالف بیان دینے کے الزام پر حامد خان نے شو کاز نوٹس کا جواب دیدیا۔ جواب میں حامد خان نے کہا ہے کہ کوئی بھی مفاد پرست، زمینوں پر قبضہ کرنے والایا شوگر اور کرپٹ مافیا انہیں پارٹی سے نکال نہیں سکتا اورممبرشپ بچانے کیلئے تمام آئینی و قانونی راستے استعمال کروں گا۔ حامد خان نےکہا کہ پارٹی میرے لئے سب کچھ ہے کسی حال میں بھی پارٹی کو نہیں چھوڑوں گا۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی کے ورکرز کے ساتھ کھڑا ہوں اور ورکرز کی آواز بنتارہوں گا۔ واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے حامد خان کی بنیادی رکنیت معطل کردی تھی ۔پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر ایکشن لیتے ہوئے پارٹی رکن اور ایڈووکیٹ سپریم کورٹ حامد خان کو شو کاز نوٹس جاری کردیا اور ان کی بنیادی رکنیت بھی معطل کردی ہے۔

حامد خان پر جھوٹے بیانات کے ذریعے پارٹی کو بدنام کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ نوٹس میں کہا گیا کہ حامد خان نے الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا میں پارٹی اور چیئر مین سے متعلق من گھڑٹ بیانات دئیے، حامد خان کے بیانات سے پارٹی ممبران اور ورکرز کو ٹھیس پہنچی، پارٹی چیئرمین پر الزام تراشی کے ذریعے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کی گئی۔پی ٹی آئی نے حامد خان سے 7 دن میں جواب طلب کرتے ہوئے کہا تھا کہ جواب نہ دینے کی صورت میں پارٹی سے بے دخل کیا جائے گا جب کہ حتمی فیصلے تک حامد خان کو میڈیا میں پارٹی مخالف بیانات دینے سے بھی روک دیا گیا ہے۔
تاہم حامد خان نے شوکاز نوٹس کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ مفاد پرست، زمینوں پر قبضہ کرنے والایا شوگر اور کرپٹ مافیا انہیں پارٹی سے نکال نہیں سکتا۔ تحریک انصاف ہی میرا سب کچھ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں