اسلام نے عورت ماں،بہن اور بیٹی کی الگ الگ پہچان دی،عورت کی آزادی کے نام پر بے حیائی مغربی کلچر ہے : علامہ خادم حسین رضوی 235

اسلام نے عورت ماں،بہن اور بیٹی کی الگ الگ پہچان دی،عورت کی آزادی کے نام پر بے حیائی مغربی کلچر ہے : علامہ خادم حسین رضوی

اسلام نے عورت ماں،بہن اور بیٹی کی الگ الگ پہچان دی،عورت کی آزادی کے نام پر بے حیائی مغربی کلچر ہے : علامہ خادم حسین رضوی
تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی نے کہا ہے کہ چودہ سو سال پہلے رسول اللہﷺ نے عورتوں کے حقوق واضح کردیئے تھے۔اسلام نے عورت ماں،بہن اور بیٹی کی الگ الگ پہچان دی۔عورت کی آزادی کے نام پر بے حیائی مغربی کلچر ہے۔پاکستان اسلام کے نام پر وجود میں آیا ہے یہاں صرف اسلامی کلچر اور تہذیب کو ہی ترجیحی دی جا سکتی ہے۔
اسلام نے عورتوں پر ظلم اور سختی کرنے سے روکا ہے۔

رسول اللہ ﷺ نے دین اسلام کے مکمل ہونے کے ساتھ ہی زمانہ فرعونیت کی رسومات کو ہمیشہ کیلئے ختم کرنے کا اعلان کردیا تھا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز بادامی باغ میں ’’اسلام میں عورت کے حقوق‘‘ کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔علامہ خادم رضوی کا مزید کہنا تھا آج کل ایک نام نہاد طبقہ عورت کے حقوق کے نام پر بے حیائی اور بے ہودگی کو فروغ دینے کی کوشش کررہا ہے۔ایسے لوگوں کا ایجنڈا صرف مغربی کلچر کو پروان چڑھانا ہے۔اسلام نے عورت کے تمام حقوق واضع انداز میں بیان کردیے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں